نومنتخب صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری24اپریل کو ضلع ملاکنڈ کے کارکنوں سے خطاب کرینگے،محمد ارشاد خان مہمند

جمعرات 18 اپریل 2019 18:27

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) عوامی نشنل پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند نے کہا ہے کہ تمام پختونوں کو عوامی نشنل پارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہونے میں ہی بھلائی ہے۔ نومنتخب صوبائی صدر ایمل ولی خان اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک 24اپریل دوپہر دو بجے بدرگہ کا دورہ کرکے ضلع ملاکنڈ کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات اور خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند نے ضلعی سینئر نائب صدر فضل سبحان خان اور سیکرٹری اطلاعات ساجد حسین مشوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان 24آپریل کو دوپہر 2بجے حجرہ محمد ارشاد خان مہمند واقع یونین کونسل بدرگہ میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرینگے جس کے لئے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہے ۔ ضلعی رہنمائوں نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کے لئے پہلے بھی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آئندہ بھی پختون قوم کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں