سخاکوٹ کالونی گرائونڈ میں جاری جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول ملاکنڈ کے مزید دو کرکٹ میچوں کے انعقاد کا فیصلہ

منگل 23 اپریل 2019 18:06

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ضلعی حکومت ملاکنڈ کے زیر اہتمام سخاکوٹ کالونی گرائونڈ میں جاری جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول ملاکنڈ کے مزید دو کرکٹ میچوں کے انعقاد کا فیصلہ ہو گیا۔سخاکوٹ خاص کلب نے ورتیر الیون کو ہراکر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔یونین کونسل درگئی نے گھڑی عثمانی خیل کلب کو ہرایا ۔بیڈ منٹن فائنل جیتنے کا اعزاز سخاکوٹ بانڈہ جات کلب نے حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

کالونی سٹیڈیم سخاکوٹ میں کھیلے گئے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کے میچ میں یونین کونسل ورتیر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 141رنز بنائے ۔ آمان الله نے 45 رنز بنائے۔سخاکوٹ خاص کلب کے آمین الرحمان نے پانچ جبکہ حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں سخاکوٹ خاص کلب نے مقررہ حدف با آسانی حاصل کرکے 6وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی ۔ سخاکوٹ خاص کلب کے آمین الرحمان نے 54ناقابل شکست رنز بنائے ۔آرشد خان نے 53رنز بنائے ۔آمین الرحمان کو بہترین آل رائونڈکارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فیسٹیول کے دوسرے میچ میں درگئی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 173رنز بنائے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں