ملاکنڈ ، ٹرک اونرز ایسوسی ایشن درگئی نے ڈیزل اور پرمٹ کے قیمتوں میں اضافے کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 25 اپریل 2019 18:16

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ٹرک اونرز ایسوسی ایشن درگئی نے ڈیزل اور پرمٹ کے قیمتوں میں اضافے، بے جاجُرمانوں اور ٹول پلازوں پر اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے درگئی ٹرک اونرز ایسوسی تحصیل درگئی کے صدر جمیل خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹریفک پولیس کو جُرمانوں کے رقم میں کمیشن دینے کی وجہ سے ملک بھر کی پولیس اور ٹریفک اہلکار بے جا تنگ کرکے کاغذات پورے ہونے کے باوجود پرچے تھما دیتے ہیں۔

مرکزی و صوبائی حکومتیں نوٹس لیں کیونکہ جگہ جگہ تلاشی اور کاغذات چیکنگ کے نام پر ڈارئیوروں اور ٹرانسپورٹروں کو ذلیل و خوار کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر و ممبر ضلع کونسل حاجی محمد طیب خان ،چیئرمین بشیر خان ، جنرل سیکرٹری ہدایت شاہ کاکا اور شاہ وزیر خان کے ہمراہ پریس کلب آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ٹرک اونر ز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ، ڈرائیورں اور کلینرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں