سخاکوٹ کے ممتاز سماجی شخصیت محب الله خان انتقال کر گئے

ہفتہ 4 مئی 2019 22:14

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) سخاکوٹ کے ممتاز سماجی شخصیت محب الله خان انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ سخاکوٹ میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آفراد نے شرکت کی ، مرحوم نعمت الله تکہ فروش ، خان الله اور شاکر خان کے بھائی تھے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کا رسم قل کل بروز پیر ان کے رہائش گاہ واقع محلہ ولی خان سخاکوٹ بازار میں ادا کی جائیگی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں