ملاکنڈ ،جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر

ہفتہ 4 مئی 2019 22:14

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2019ء) ضلعی حکومت ملاکنڈ کے زیر اہتمام جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر ہو گیا ۔سپورٹس فیسٹیول میں تحصیل درگئی کے 11یونین کونسلوں کے کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، ہاکی ، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ کرکٹ میں سخاکوٹ خاص ، فٹ بال میں ورتیر ، ہاکی میں خرکی ، بیڈمنٹن میں سخاکوٹ بانڈہ جات نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر پُر وقار فائنل ڈے کالونی گرائونڈ سخاکوٹ پر منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ضلع ناظم ملاکنڈ سید احمد علی شاہ باچہ تھے جبکہ پُر وقار تقریب میں ضلع نائب ناظم کرنل (ر) ابرار حسین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ مشرف خان ، چیئرمین سپورٹس کمیٹی فرید الله خان اور ضلع کونسل کے ممبران تحسین الله خان ، حاجی اکرم خان ، اسماعیل خان ، تحصیل کونسل ممبران قاضی رشید احمد اور عامر سہیل خان سمیت ویلج کونسل ناظمین ، نائب ناظمین اور کونسلرن اور کمیٹی کے چیئرمین ولایت خان باچہ نے تعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی ناظم سید احمد علی شاہ باچہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ مشرف خان اور سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین فرید الله خان نے نمایاں پوزیشن لینے والے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔ تقریب کے دوران ضلع ناظم نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے ٹیموں کے لئے نقدا نعام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم ملاکنڈ نے کہا کہ ضلعی حکومت کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود اور ان کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس لئے ضلع بھر میں سپورٹس پروگرامات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کود اور مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کو بُرے صحبتوں اور بے راہ روی سے بچاتی ہے جبکہ صحت مند نوجوان مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔ سپورٹس فیسٹیول میں 11یونین کونسلوں کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سخاکوٹ خاص کرکٹ کلب نے پہلی ،ہاکی میں یونین کونسل خرکی ، فٹ بال میں یونین کونسل ورتیر جبکہ بیڈمنٹن میں سخاکوٹ بانڈہ جات نے پہلی پوزیشن، کرکٹ میں یونین کونسل خرکی ، بیڈمنٹن میں سخاکوٹ جدید ، ہاکی میں یونین کونسل مہردے کلب جبکہ فٹ بال میں سخاکوٹ خاص کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ سو اور دو سو میٹرریس میں بدرگہ ، ہیروشاہ ، سخاکوٹ ، مہردے اور گھڑی عثمانی خیل نے نمایا ں پوزیشنیں حاصل کئے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں