ملاکنڈ، ویلج کونسل شریف آباد کے کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان تقسیم کیا گیا

منگل 14 مئی 2019 18:40

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) تحصیل درگئی کے ویلج کونسل شریف آباد کے کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان تقسیم کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ویلج کونسل شریف آباد کے دفتر میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں منتخب ممبران ، علاقائی مشران اور ویلج کونسل کے کرکٹ ، والی بال اور بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران یوتھ کونسلر حارث احمد خان کے فنڈز سے وائس چیئر مین ویلج کونسل آمیر اسلم خان ، یوتھ کونسلر حارث احمد خان ، سیکرٹری ساجد خان ، منتخب ممبران اعتبار خان ، علم خان اوررحمت الله چیئرمین نے کرکٹ ، والی بال اور بیڈمنٹن کے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں سپورٹس سامان ، بیٹ ، بال، وکٹ، ریکٹ اوروالی بال تقسیم کئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین آمیر اسلم خان ، یوتھ کونسلر حارث احمد خان ، سیکرٹری ساجد خان اورکونسلر اعتبار خان نے کہا کہ ویلج کونسل کے سطع پر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی غرض سے پورے ویلج کونسل کے سپورٹس ٹیموں کے لئے سامان مہیا کیا گیا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نوجوانوں بالخصوص کھلاڑیوں کے حوصلہ آفزائی اور ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں