ایریگیشن ملاکنڈ میں ہو نے والے بھرتیاں خالصتاً میرٹ کے بنیاد پر ہوئے ہیں،محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ

بدھ 12 جون 2019 22:24

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ کے ایکسین آفتاب خان نے کہا ہے کہ ایریگیشن ملاکنڈ میں ہو نے والے بھرتیاں خالصتاً میرٹ کے بنیاد پر ہوئے ہیں ۔محکمہ ایریگیشن ملاکنڈ کے چند آفراد غیر قانونی بھرتیاں کروانے اور ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں اور میرے انکار پر میڈیا ٹرائل کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن ہمارے ہاتھ اقرباء پروری اور کرپشن سے پاک ہیں اور کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے ۔

(جاری ہے)

محکمے کے جاں بحق آفراد کے بچوں اور معذوروں کے لئے مختص کوٹے میں انہیں پورا حق دیا ہے ۔ میرے خلاف الزامات لگانے والوں نے بھرتیوں کے لئے لوگوں سے پیسے لئے ہیں جن کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن میں انکوائری ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ آفتاب خان نے کہا کہ کسی سیاسی قائد یا ایم پی اے ایم این اے نے غیر قانونی کام کرنے کے لئے نہیں کہا اور نہ میں نے کبھی سیاسی آثر رسوخ پر کام کیا ہے بلکہ حق دار تک ان کا حق پہنچانے کی حتی الوسع کوشش کی ہے اور اگر میرٹ پر بھرتی کرنا گنا ہے تو پھر میں نے یہ گنا ہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں