ملاکنڈ انتظامیہ زبردستی کرایہ کے مکان سے نکالنے والوں سے نجات دلائیں،سخاکوٹ کے رہائشی ٹرک ڈرائیور فیض الرحمان

جمعرات 13 جون 2019 17:40

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ملاکنڈ انتظامیہ مجھے تحفظ فراہم کرکے زبردستی کرایہ کے مکان سے نکالنے والوں سے نجات دلائیں،ٹرک چلا کر حلال روزی کماتا ہوں اور گذشتہ تقریبأٴ پانچ سال سے کرایے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں لیکن چند با آثر آفراد مکان خالی کرانے کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں،گائوں خانگھڑئی میں ممتاز اکبر ولد نور گل سکنہ خانگھڑئی نے مکان کرایہ پر دیا ہے لیکن اب غیر متعلقہ آفراد مکان خالی کرانے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار گائوں خانگھڑئی سخاکوٹ کے رہائشی ٹرک ڈرائیور فیض الرحمان ولد گل رحمان نے میڈیا کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبأٴ پانچ سال قبل ممتاز اکبر ولد نور گل نے خانگھرئی میں ایک مکان کرایہ پر دیا ہے جس کے لئے میں نے پیشگی رقم دی ہے جبکہ باقاعدہ طور پر سٹامپ پیپر بھی لکھا ہے لیکن اب غیر متعلقہ آفراد مذکورہ مکان خالی کرانے کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں اور طرح طرح کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں حالانکہ میں غریب آدمی ہوں اور ٹرک چلا کر روزی کماتاہوںاور کسی کیساتھ جھگڑوں کی چکروں میں پڑنا نہیں چاہتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سمیت دیگر متعلقہ حکام میری داد رسی کریں اورتحفظ فراہم کرتے ہوئے مذکورہ آفراد کے دھمکیوں سے بچائے کیونکہ طرح طرح کی دھمکیاں دیکر ہمیں ذہنی کوفت پہنچائی جارہی ہے اور ان دھمکیوں سے مجھے اور میرے بال بچوں کو خطرات بھی لاحق ہیں۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں