جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے نومنتخب کابینہ کا اجلاس سخاکوٹ میں منعقد ہوگا

جمعہ 14 جون 2019 23:26

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے نومنتخب کابینہ کا باقاعدہ پہلا تعارفی اجلاس 19جون بروز بدھ سخاکوٹ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب کے مطابق ضلعی آمیر مفتی کفایت الله اور جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان نے باہمی مشاورت سے ضلعی مجلس عاملہ کا پہلا تعارفی اجلاس صبح 8بجے حجرہ حق نواز خان ایڈووکیٹ سخاکوٹ پر طلب کیا ہے، جس میں ضلعی کابینہ کے نومنتخب عہدیدارران اور سرکرہ کارکنان شرکت کرینگے۔ ضلع ملاکنڈ کے نومنتخب عہدیداروں سے اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں