ملاکنڈ، انتظامیہ کی اولین ذمہ داری عوام کی مال و جان کی حفاظت اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے، اسسٹنٹ کمشنر درگئی

بدھ 11 دسمبر 2019 21:24

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنردرگئی ڈاکٹر سہیل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے یا خودساختہ مہنگائی کی اجازت نہیں دینگے، انتظامیہ کی اولین ذمہ داری عوام کی مال و جان کی حفاظت اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے، کھانے پینے کے اشیاء میں ناقص اشیاء ملانے یا گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ بازار میں آشیائے خورد و نوش قیمتوں ، کوالٹی اور مقدار کی چیکنگ کے دوران دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے اس دوران کھانے پینے کی اشیاء، کوالٹی اور اس کی مقدار کا جائزہ بھی لیاجبکہ متعدد دکانداورں کو جرمانہ کیا گیا ۔ ڈاکٹر سہیل الرحمان نے کہا کہ دکاندار اپنے ارد گرد کے ماحول اور بازارکے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مضر صحت اشیاء کے فروخت سے گریز کریں بصورت دیگر کسی کیساتھ رعایت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے عوام سے بھی آپیل کی کہ خود ساختہ مہنگائی کے مرتکب لوگوں کی نشاندہی کریں اور گندگی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر مسائل پر قابو پانا ناممکن ہے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں