ملاکنڈ،عوام کی جان و مال کی حفاظت، انہیں سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،اے اے سی درگئی

جمعہ 13 دسمبر 2019 19:39

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی کے سنیٹری انسپکٹر محمد حسین کو بہترین کارکردگی پر خصوصی تعریفی سند سے نوازا گیا ۔ محمد حسین کو تعریفی سند ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی سید محمد عبدالله نے دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور انہیں سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح و ذمہ داری ہے اور ہم ایسے سرکاری اہلکاروں کے خدمات کو سراہتے ہیں جو دن رات عوام کی خدمت میں مگن اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت اور اعلیٰ حکام ایسے اہلکاروں کی حوصلہ آفزائی کرتی ہے۔ سنیٹری انسپکٹر محمد حسین نے کہا کہ سرکاری ملازم عوام کے خادم ہوتے ہیں اس لئے تہہ دل سے لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعریفی سند پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میری حوصلہ آفزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں