ملاکنڈ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاںبحق

بدھ 19 فروری 2020 20:49

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) نوا حی گائوں خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاںبحق ہو گئے۔ ملاکنڈ لیوی فورس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

واقعہ بدھ کے روزخار گائوںکے محلہ یعقوب خیل میں اس وقت پیش آیاجب میاں سید بخت با چہ سال اپنے 26سا لہ بیٹے سید واجد باچہ کے ہمراہ محلہ کی مسجد میںنماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے افراد نے ان پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے وجہ سے دونوں شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طورر پر ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گئے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں