ملاکنڈ، دارالعلوم تعلیم القرآن سخاکوٹ میں دستار بندی اور تقسیم اسناد کی تقریب یکم مارچ کو منعقد ہو گی

پیر 24 فروری 2020 20:28

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) دارلعلوم تعلیم القرآن سخاکوٹ( نیو کیمپس خوڑ غاڑہ) میں دستار بندی اور تقسیم اسناد کی تقریب بروز اتوار یکم مارچ منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سنیٹر سراج الحق ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا فضل قیوم ختم بخاری شریف پڑھائینگے جبکہ دستار بندی تقریب سے چیف خطیب خیبر پختونخواہ مولانا محمد اسماعیل اورنائب مہتمم شیخ القرآن مولانا جمال الدین سمیت دیگر علماء کرام خصوصی خطاب کرینگے ۔دارلعلوم تعلیم القرآن سخاکوٹ میں منعقدہ تقریب دستاربندی کے دوران کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی جائیگی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں