ملاکنڈپاکستان تحریک انصاف کاگڑھ ہے اوررہے گا، شکیل احمد

پیر 24 فروری 2020 20:28

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) سابق صوبائی وزیرمال اورملاکنڈسے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پی کی18کے کارکنوں کی جانب سے اپنے قائدین سابق صوبائی وزراء عاطف خان اورشہرام خان ترکئی کے اعزازمیںکامیاب استقبالیہ تقریب سے مخالفین کے اوسان خطاہوگئے ہیں، ملاکنڈپاکستان تحریک انصاف کاگڑھ ہے اوررہے گا، کامیاب استقبالیہ تقریب کرنے پرپارٹی کے کارکنوں اورعوام کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سابق صوبائی وزراء شہرام خان ترکئی اور عاطف خان کے اعزا ز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب میں تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے سابق وزیرصحت شہرام خان ترکئی اور محمدعلی ترکئی نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کے کارکنوں نے شارٹ مسیج پراستقبالیہ تقریب میں ہزاروں کے تعدادمیں شرکت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے قائدہیں اوران کے مشن کوآگے بڑھانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں