ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شانگلہ نصیب شاہ خان کا بازار الپوری، کروڑہ اور دیگر کا دورہ

پیر 24 فروری 2020 23:36

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان کی وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان کو ٹاسک دی کہ ضلع ہذا کے تمام بازاروں کے صدور اور شاپنگ مال کے مالکان کیساتھ میٹنگ کریں اور انہیں موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں کہ مختلف بازاروں کے داخلی اور خارجی پوائنٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کریں تاکہ ہر قسم کی ریکارڈ محفوظ ہوں اس نسبت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شانگلہ نصیب شاہ خان نے بازار الپوری، کروڑہ اور دیگر کیساتھ میٹنگ کرکے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا الپوری میں صدر بازار کیساتھ گفت و شنید کے موقع پر ایس ایچ او الپوری فضل الہی خان اور ٹریفک انچارج بخت زیب خان بھی ہمراہ تھے مختلف بازاروں کے صدور نے میٹنگ کے دوران پولیس افسران کی اس اقدام کو خوب سراہتے ہوئے جلد از جلد سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان نے کہا کہ شانگلہ پولیس ہوشیار اور چوکس ہے لیکن دور جدید کے مطابق مختلف بڑے بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب انتہائی ضروری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وژن کے مطابق شانگلہ میں گشت کا نظام بھی فعال بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں