ذخیرہ اندوزی کی صورت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرباجوڑ

منگل 28 اپریل 2020 18:15

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیر پاؤ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پیر شہاب علی شاہ کے ہمراہ خار، صادق آباد، اور عنایت کلے بازار کا دورہ کیا اوربازاروں میں اشیاء خورد نوش کی قیمتیں چیک کیے۔انہوں نے دوکاندارں کو خبردار کیا کہ اشیاء کو سرکاری نرخ نامہ سے تجاوزپر فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے صورت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیر پاؤ کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے خار اور عنایت کلی بازاروں میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ انہوں نے دوکانات میں رائج نرخوں کو سرکٹ پرائس لسٹ کیساتھ چیک کیا اور متعدد گرانفروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ علاوہ ازیں خوراکی اشیاء کی معیار اور ایکسپائری کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ باجوڑ سرکاری نرخنامے کو ہرحال ایمپلیمینٹ کریگا اور کسی کو بھی غریب عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں