شہید ڈی ایس پی نصیب شاہ کو سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 1 مئی 2020 20:13

ملاکنڈ ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) شہید ڈی ایس پی نصیب شاہ کو ابائی گائوں باباگانو ہریان کوٹ کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلع شانگلہ میں ڈیوٹی کرنے والے ڈی ایس پی نصیب شاہ کو نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ ڈی ائی جی ملاکنڈ اعجاز خان نے شہید نصیب شاہ کے گھر جا کر درجات بلندی کے لئے دعا کی اور غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ جنازے میں پولیس حکام و اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں