ملاکنڈ، ملاکنڈ میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد 318تک پہنچ گئی

بدھ 20 مئی 2020 19:09

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد 318تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 138افردا صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں ۔ ضلع ملاکنڈ میں اب تک 8افراد کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ بازار وں میں غیر ضروری رش سے موذی وائرس مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے بغیر ماسک کے اور بغیر گلوز کے گھروں سے نکلنے اورتجارتی مراکز میں غیر ضروری سرگرمیوں میں احتیاط سے کام لیا جائے۔

لاک ڈائو ن میں نرمی اور ٹرانسپورٹ کی بحالی کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کرونا وائرس وباء ختم ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع ملاکنڈ میں کرونا وائرس کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات اور متاثرہ افراد کے حوالہ سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ رحمت علی وزیر ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ عبد الله خاناور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید الله خان بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان گل خٹک نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچائو مہم میں ملاکنڈ کے سیاسی رہنماء و قائدین ، ممبران اسمبلی ، ٹی ایم ایز ، ملاکنڈ لیویز فورس اور سماجی ادارے بھر پور کردا ر ادا کر رہے ہیں تاہم مساجد ، ٹرانسپورٹ اڈوں ، شاپنگ مالز ، ہیئر ڈریسرز شاپ اور دیگر مقامات پر ایس او پیز پر عمل کرنا اور غیر ضروری رش سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل در امد یقینی بنانے کے لئے عوام میں اگاہی اور لوگوں کے تعاون کی اشد کی ضرورت ہے اس لئے ہر شہری سماجی فاصلوں ، ماسک ، گلوز ، سنیٹیایزرز اور دیگرحفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کامطلب ہر گز کسی قسم کا غلط پیغام دینا نہیں ہے بلکہ یہ عالمی وباء کے حوالہ سے جاری کئے گئے ہدایات ہیں جس پر عمل کرنا موذی وباء سے بچانے میں حد درجہ کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ خرکی قرنطینہ اور خار قرنطینہ سنٹرز میں اب بھی متاثرین موجود ہیں لیکن ملاکنڈ میں متاثرہ افراد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جو کہ خو ش آئند بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے ملاکنڈ میں ائیسولیشن سنٹر اور قرنطینہ سنٹرز قائم کئے ہیں جن میں متاثرین کی دیکھ بھال اور خواراک وغیرہ کے لئے اعلیٰ انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ گھروں میں کورنٹائن کئے گئے لوگوں کے لئے بھی باقاعدگی کیساتھ راشن پہنچایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں