ملاکنڈ، تمام اضلا ع کے عہدوں پر تقرریاں خالصتأٴ میرٹ کی بنیاد پر ہوںگی، میاں عابد شاہ

بدھ 27 مئی 2020 21:12

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات میاں عابد شاہ نے کہا ہے کہ تمام اضلا ع کے عہدوں پر تقرریاں خالصتأٴ میرٹ اور یوتھ ونگ کے بہتر مفاد میں ہونگی ۔ ضلع ملاکنڈ سمیت پورے ڈویژن میں انصاف یوتھ ونگ کو ایک مضبوط اور فعال تنظیم بنائینگے جس میں کسی کی سفارش یا دبائو قابل قبول نہیں ہو گی۔

ڈویژنل صدر ، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران میرٹ کے بالادستی اور انصاف کے فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اس لئے تمام اضلاع کے عہدوں میں کسی قسم کی اقرباء پروری کو خاطر میں نہیں لایا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات نے اپنے رہائش گاہ واقع ورتیر میں انصاف ریلیف ٹائیگر فورس ورتیر کے حلف برادری تقریب اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرزمان خان ، وسیم خان ، امداد الله اورانصاف یوتھ ونگ کے رہنماء میاں شہاب باد شاہ بھی موجود تھے ۔ ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ تمام اضلاع میں میرٹ کی بنیاد پر عہدیداروں کی تقرریاں ایک امانت ہے جس میں کسی قسم کی خیانت کی گنجائش نہیں ہے اس لئے درخواستیں دینے والے اُمیدواران کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھرے بلکہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر تمام تر توجہ انصاف یوتھ ونگ کے مضبوطی اور فعال بنانے پر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں کے وقف ہے اور کارکن کسی بھی مسئلے کے لئے مجھ سمیت تمام ڈویژنل قائدین سے بلا جھجک رابطہ کرسکتے ہیں۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں