ملاکنڈ، انتقال پُر ملال

ہفتہ 30 مئی 2020 20:23

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) سابق کونسلر گوہر علی اف پیتائو سخاکوٹ کی اہلیہ انتقال کر گئی ۔ ان کی نماز جنازہ ابائی گائوں پیتائو سخاکوٹ میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ انجینئر اورنگزیب خان ، خورشید علی اورعادل خان کی ہمشیرہ جبکہ امجد علی ، الطاف خان ، عابد علی اور لیاقت علی کی بھاوج اور رحمانی گل کی بہو تھی ۔ مرحومہ کا رسم قُل کل بروز پیر ان کے رہائش گاہ واقع زیارت کلے پیتائو سخاکوٹ میں ادا کی جائیگی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں