Yصوبائی کابینہ کااجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا

ہفتہ 13 فروری 2021 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2021ء) مالاکنڈ لیویز اور صوبائی لیوز رولز میں ترامیم ، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت کی پالیسی پر دوبارہ نظر ثانی اور سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے صوبائی کابینہ کااجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے سولہ فروری کو طلب کئے جانے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری سمیت انتظامی امور کے سیکرٹریز بھی شرکت کرینگے اجلاس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے پرفیسر ڈاکٹر ضیا الحق ، وویمن یونیورسٹی مردان کے لئے پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین ، یونیورسٹی آف بونیر کے لئے پروفیسر ڈاکٹر امین باچا ، یونیورسٹی آف چترال کے لئے پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ ، فاٹا یونیورسٹی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی نامزدگی کی منظوری دیدی جائیگی

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں