کورونا سے سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کمشنر مالاکنڈ

ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر مثبت کورونا کیسز کی شرح 9 فیصد ہے، ظہیر الاسلام

جمعرات 29 اپریل 2021 12:46

مالا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کورونا وائرس نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر مثبت کورونا کیسز کی شرح 9 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر آفس سیدو شریف سے جاری بیان میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے مطابق جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کیلئے تمام اضلاع میں پاک آرمی کو طلب کیا گیا ہے۔کمشنر مالاکنڈ نے کہا کہ ڈی پی او، ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کے ہمراہ پاک فوج کے جوان صبح شام فلیگ مارچ کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ مالاکنڈ میں ہسپتال بھر چکے ہیں، بیڈز کم پڑنے لگے ہیں، شرح اموات 2 فیصد ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں