=مالاکنڈ ڈویژن سمیت ملک کے مختلف موزوں ترین مقامات پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس لگانے کے لئے سب سے کم قیمت میں بجلی بنا کر دینے والی کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کا فیصلہ

اتوار 5 ستمبر 2021 18:40

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) مالاکنڈ ڈویژن سمیت ملک کے مختلف موزوں ترین مقامات پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس لگانے کے لئے سب سے کم قیمت میں بجلی بنا کر دینے والی کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے نئے الیکٹرسٹی پالیسی 2021کے ابتدائی مسودے کے مطابق اس پالیسی کے تحت 2030تک 65فیصد بجلی سستے ترین ذرائع جن میں پانی ، سولر ، گیس اور ہوا شامل ہیں سے پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 35فیصد بجلی مجبوری کی صورت میں فرنس آئل سے پیدا کی جائیگی نئی پالیسی کے تحت پاکستان کو سستے ترین بجلی کی پیدوار 3سے 5روپے فی یونٹ پر منتقل کرنے اور 18سے 24روپے فی یونٹ بجلی کی پیدوار کے منصوبوں کو بتدریج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے نئی پالیسی کے تحت 3سے 4.5روپے فی یونٹ بجلی کی پیدوار کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کو اہمیت دینے کا فیصلہ کیا ہے مالاکنڈ ، سوات ، بونیر ، لوئر دیر ، اپر دیر ، لوئر کوہستان ، اپرکوہستان ، لوئر چترال ، اپر چترال ، ابیٹ آباد ، ہری پور ، سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس لگانے کے لئے بولی کا انعقاد کیا جائے گا �

(جاری ہے)

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں