ملاکنڈ ، انجمن تاجران بازار بٹ خیلہ کے کابینہ تحلیل ،حاجی شیر زمین خان نگران چیئرمین مقرر

پیر 29 نومبر 2021 17:21

ملاکنڈ ۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :انجمن تاجران بازار بٹ خیلہ کے کابینہ تحلیل ،حاجی شیر زمین خان نگران چیئرمین جبکہ روئیدار محمد ، علی حیدر ، حاجی نیک محمد ، حاجی شاد محمد اور محمد عثمان یوسفزئی کمیٹی ممبران مقرر ۔تفصیلات کے مطابق :۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران بازار بٹ خیلہ کے ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت حاجی شیر زمین خان منعقد ہوا اجلاس میں روئیدار محمد ، علی حیدر ، حاجی نیک محمد ، حاجی شاد محمد اور محمد عثمان یوسفزئی وغیرہ نے شرکت کی اجلاس میں بازار بٹ خیلہ کے سابقہ وائس چیئرمین حاجی فضل جمیل کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاگیا ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر بازار بٹ خیلہ کے کابینہ کو تحلیل کردیا گیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران اور تاجر برادری کو خبردار کیا کہ آئندہ کیلئے اگر کسی کو بازار کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہو تو وہ کمیٹی ممبران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں انجمن تاجران بازار بٹ خیلہ کے انتخابات کا شیڈول جاری کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں