ملاکنڈ،سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق ایم پی اے اور بزرگ سیاستدان الحاج محمد خان اُتمان خیل کو ان کے خدمات پر لائف ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر 29 نومبر 2021 17:22

ملاکنڈ۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :سابق ممبر قومی اسمبلی و سابق ایم پی اے اور بزرگ سیاستدان الحاج محمد خان اُتمان خیل کو ان کے خدمات پر لائف ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سابق ایم این اے کو ایوارڈ طوطہ کان میں منعقد ہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا جس میں ممتاز ماہرین تعلیم ، سیاسی و سماجی شخصیات اور قوم اتمان خیل کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

الحاج محمد خان کو ایوارڈ ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر حمیدخان اور جہان زرین خان اتمان خیل نے پیش کیا جبکہ اس موقع پر اتمان خیل قومی مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد رسول اتمان خیل ، سینئر صحافی ولایت خان باچہ ،سلیمان خان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیہی ترقی اور ہماری اجتماعی ذمہ داریاں Rural Develoment And Our Colletive Responsibilities کی زیر عنوان ایک روزہ سیمینار میں اجتماعی ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔

سیمینار سے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر حمید خان ، ڈاکٹر سعید الرحمان ، علی محمد خان ، حاجی شیر محمد ، جان محمد ، سابق ناظم شفیق احمد ، حاجی بحرم کرم ، حاجی جاوید لطیف خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر حمید خان نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے لوگوں میں سماجی شعور اُجاگر کرنے کے علاوہ حکومتی اداروں کیساتھ تعاون کیا جائے اور اداروں کو چاہئے کہ قومی امنگوں کے مطابق پلان ترتیب دیں ۔ اس دوران سابق ایم این اے الحاج محمد خان اتمان خیل کے سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں