انجینئر امیر مقام کی بحیثیت مشیر وزیر اعظم پاکستان تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں ، سجاد خان

جمعرات 21 اپریل 2022 17:45

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ کے ضلعی صدر سجاد خان نے پی ایم ایل این کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی بحیثیت مشیر وزیر اعظم پاکستان تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اس فیصلے کو سہراتے ہوئے کہا کہ یہ پورے خیبر پختونخواہ اور خصو صا ملاکنڈ ڈویژ ن کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔

انجینئر امیر مقام کو ان کی خدمات اور فعال سیاسی کردار کی وجہ سے یہ عہدہ دیا گیا ہے جن کے وہ مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملاکنڈ ڈویژ ن کی عوام کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا کہ انجینئر امیر مقام اپنی سا بقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی تمام صلا حیتیں بروئے کار لائیں گے جس کے بل بوتے پر علاقے میں تعمیر وترقی کے دور کا دوبارہ آغاز ہو گا کیو نکہ ماضی میں بھی انہوں نے علاقے میں نہ صرف سٹرکوں پلوںکے جال بچھائے بلکہ بجلی اور گیس کے شعبے میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور انشاء اللہ انجینئر امیر مقام اپنا یہ تسلسل برقرار رکھیں گے۔ سجاد خان نے مشیر وزیر اعظم کو اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اسے عوام و علاقے کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں