ملاکنڈ ، گورنمنٹ ڈگر ی کالج درگئی میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں پُر وقار تقریب

جمعرات 21 اپریل 2022 17:45

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2022ء) گورنمنٹ ڈگر ی کالج درگئی میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی نومنتخب تحصیل ناظم درگئی پیر محمد اسلام غازی تھے ۔ تقسیم انعامات تقسیم سے تحصیل ناظم پیر محمد اسلام غازی ، پروفیسر جلال الدین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ طلباء نے مختلف موضوعات پر تقاریر کئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر محمد اسلام غازی نے کہا کہ آج وہی قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں جنہوں نے تعلیم کے میدان میں ترقی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہماری نئی نسل کو جدیدعصری اور دینی علوم پر عبور حاصل کرنا اہم ترین تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے کے ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحیثیت تحصیل ناظم علاقے میں تعلیم کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائونگا اور ہر فورم پر علاقے کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھونگا ۔ تقریب کے اختتام پر پیر محمد اسلام غازی ، پروفیسر جلال الدین اور دیگر رہنمائوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔\378

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں