ضلع ملاکنڈ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن22مئی کو ہو نگے ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

منگل 17 مئی 2022 23:48

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ضلع ملاکنڈ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن22مئی کو ہو نگے ،ویلج کونسل میخ بند کی خالی جنرل نشست پر10امیدوار مد مقابل ہیں یہ نشست امیدوار کے انتقال کی وجہ سے خا لی ہو ئی تھی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امجدعلی نے اس بارے میں بتایاکہ ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کی ویلج کونسل میخ بند میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد5162ہے جن میں مر دووٹر2709جبکہ2453خواتین ووٹرزہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولنگ سکیم تشکیل دے دی گئی ہے اور کل چھ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مردو خواتین کیلئے دو دو جبکہ کمبائن سٹیشن کی تعداد بھی دو ہی ہے پولنگ بوتھ کی مجموعی تعداد بارہ ہے اس نشست سے کل دس امیدوار میدان میں ہیں جن میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیر اکبر،تحریک انصاف کے بہادر خان اور اسرار خان کا تعلق جمعیت علما ء اسلام سے ہے اس کے علاوہ سات آ زاد امیدوار بختیار خان، فرمان اللہ، انعام اللہ خان ،نور حانی گل ،سید زمین شا،ہ زلمے اور سہیل احمد خان بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ الیکشن کمشنر نے کہاکہ ضمنی انتخاب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں