ضلع ملاکنڈ میں روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ، کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم

ہفتہ 16 جولائی 2022 21:35

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2022ء) ضلع ملاکنڈ میں روایتی کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔روایتی کھیلوں کے مقابلے محکمہ سپورٹس ضلع ملاکنڈ نے ڈائریکٹوریٹ سپورٹس آف خیبر پختونخواہ کے تعاون سے ضلع ملاکنڈ کے سطع پرسخاکوٹ سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد کرائے تھے ۔ روایتی اور علاقائی کھیلوں کے مقابلوں جس میں کثیر تعداد میں ضلع بھر کے کبڈی ، سخے ، بلوری ، والی بال ، رسہ کشی ، گلی ڈنڈہ کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ رفیع اﷲ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپریشن (ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ) خیبر پختونخواہ ذاکر اﷲ نے کیا جبکہ تقسیم انعامات اور اختتامی تقریب میں ایڈمن افیسر ڈائریکٹوریٹ اف سپورٹس ارشاد خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیزکل ایجوکیشن محمد عارف ،پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین ویلج کونسل سخاکوٹ خاص سبز علی خان ، چیئرمین غنی ڈھیرئی للمہ ویلج کونسل سلیمان خان اور یوتھ کونسلرویلج کونسل عرب ڈنڈہ عادل خان خٹک سمیت علاقائی مشران ، سینئر کھلاڑی اور محکمہ سپورٹس ملاکنڈ کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپریشن خیبر پختونخواہ ذاکر اﷲ ،ضلعی سپورٹس آفیسر ملاکنڈ رفیع اﷲ، محمد عارف اور دیگر مہمانان نے کامیاب کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔ \378

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں