ملاکنڈ ،اوورسیز پاکستانی ہمارا اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ،محمد بلال خان

منگل 2 اگست 2022 17:12

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور متوقع اُمیدوار پی کے 19ملاکنڈ محمد بلال خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اوروطن کے سلامتی ، استحکام اور ترقی کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کی دی گئی رقوم ممنوعہ فنڈنگ نہیں بلکہ اپنے وطن اور پاکستان تحریک انصاف سے اظہار محبت ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے فیصلے کا پاکستان تحریک انصاف کے مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کے حوالہ سے الیکشن کمیشن فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ محمد بلال خان نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان میں رہنے والوں کا نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھی ہیرو اور محبوب قائد ہے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں