موجودہ استحصالی نظام سے چھٹکارے کیلئے تحریک انصاف بنی ہے ، شاہ محمود قریشی

شیر سے نہیں ڈرنا، پانامہ میں سے ایک جن نکلا جس نے شیر کا برا حال کر دیا اور اب شیر کم اور لومڑ زیادہ لگتا ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر کسانوں، کاشتکاروں سمیت سب کو مساوی حقوق دے گی، ملکوال میں جلسہ عام سے خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 19:00

موجودہ استحصالی نظام سے چھٹکارے کیلئے تحریک انصاف بنی ہے ، شاہ محمود قریشی
ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ استحصالی نظام سے چھٹکارے کیلئے تحریک انصاف بنی، شیر سے نہیں ڈرنا، پانامہ میں سے ایک جن نکلا جس نے شیر کا برا حال کر دیا اور اب شیر کم اور لومڑ زیادہ لگتا ہے، تحریک انصاف اقتدار میں آکر کسانوں، کاشتکاروں سمیت سب کو مساوی حقوق دے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ ن نے رحیم یار خان سے اٹک تک کسانوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، آج جتنی زبوں حالی کاشتکار طبقے کی ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، گندم کا سرکاری ریٹ 1300من مقرر کیا گیا ہے، جو کسانوں سے انتہائی زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ باردانہ صرف ان کو کسانوں کو دیا جاتا ہے جن کے پاس ن لیگ کی پرچی ہوتی ہے یہی استحصالی نظ ام ہے جس کو دفن کرنے کیلئے عمران خان انقلاب کی تحریک شروع کر رکھی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے ساتھ مساوی سلوک ہو اور سب کو ان کا حق ملے، برابر پانی ملے، باردانہ ملے اور گندم کا صحیح ریٹ ملے، ملکوال، سرگودھا پاکستان کا سب سے زیادہ اجناس پیدا کرنے والا علاقہ بن سکتا ہے اگر کاشتکاروں کو تمام سہولیات دی جائیں، یہ علاہق دنیا کا بہترین کینو پیدا کرتا ہے اگر یہاں کسانوں کو بہترین ریٹ ملے تو چھوٹا کسان بھی خوشحال ہو جائیگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ میں سے ایک جن نکلا تھا جس نے شیر کا برا حال کر دیا ہے، انہوں نے عوام کو مخاطب ہو کر کہا کہ اب آپ شیر سے نہ گھبرائیں وہ اب شیر کم اور لومڑ زیادہ دکھائی دیتا ہے، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں پنجاب کی معشیت کو بدلنا ہو گا، پنجاب کا کسان محنتی ہے اور حق حلال کی روزی کھاتا ہے مگر یہاں کے کسان کو فصل کا درست اور جائز ریٹس نہیں ملتے، اگر تحریک انصاف کو موقع ملا تو پنجاب کا کسان خوشحال ہو گا اور یہاں کی معشیت ترقی کرے گی۔

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں