Yپاکستان ریلوے بہتری کی طرف گامزن ہے، منورشاہ

لله*عوام کو بہترین سفری سہولیات دینے کے علاوہ فریٹ ٹرینوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے

اتوار 28 اپریل 2019 20:25

ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2019ء) پاکستان ریلوے بہتری کی طرف گامزن ہے، عوام کو بہترین سفری سہولیات دینے کے علاوہ فریٹ ٹرینوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے منورشاہ نے ملکوال تا لالہ موسیٰ سیکشن کی انسپکشن کے دوران ملکوال ریلوے اسٹیشن پرسینئر صحافیوں خالد میکن،سکندر گوندل،نسیم اکمل ،طارق بھٹی،چوہدری آصف اور دیگرسے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ٹرینوں میں اضافے سے جہاں ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے وہاں مختلف سیکشنز پر مسافروں کی بڑی تعداد سستے اور آرام دہ سفر سے فائدہ اٹھا رہی ہے،انشااللہ مستقبل میں بھی نئی ٹرینیں چلانے کاسلسلہ جاری رہے گا۔منور شاہ نے کہا کہ ملکوال جنکشن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان ریلوے کے ذریعے یہاں سے سالانہ کئی اضلاع کے لاکھوں مسافر فائدہ اٹھاتے چلے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منورشاہ نے لوکو شیڈ ملکوال اور ریلوے کالونی کا بھی وزٹ کیا تاہم بعد ازاں ملکوال تا لالہ موسیٰ بذریعہ موٹرٹرالی تمام ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور اسٹیشنز کے علاوہ پلیٹ فارمز کا جائزہ لیتے ہوئے ملازمین کی کارکردگی بھی چیک کی اورناقص کارکردگی کی بنا پر بعض مقامات پر ریلوے سٹاف کی سرزنش بھی کی۔ریلوے ذرائع کے مطابق FGIR (فیڈرل جنرل انسپکٹرآف ریلوے )کی طرف سے بھی مذکورہ سیکشنز پر تین سالہ انسپکشن کسی بھی وقت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں