ملک میں سیمنٹ کی بڑھتی قیمتوں کی ذمہ دار تحریک انصاف نہیں ہے ،سکندر حیات گوندل

پیپلزپارٹی اور پھر مسلم لیگ(ن)کی حکومتوں نے سیمنٹ مافیا کو کھلی چھٹی دیئے رکھی جس وجہ سے قیمتوں میں توازن نہیں ، سابق صدر تحریک انصاف جہلم

جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:34

ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2018ء) سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت نہیں بلکہ گزشتہ دس سالوں میں پہلے پیپلزپارٹی اور پھر مسلم لیگ(ن)کی حکومتوں نے سیمنٹ مافیا کو کھلی چھٹی دیئے رکھی جس وجہ سے قیمتوں میں توازن نہیں ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع جہلم کے سابق صدر اور بانی رہنما سکندر حیات گوندل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی28 کے لگ بھگ سیمنٹ فیکٹریوں کی ٹوٹل یومیہ پیداواری صلاحیت تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار ٹن ہے لیکن مسابقتی کمشن اور سابقہ حکومتوں کی طرف سے سیمنٹ انڈسٹری کو کھلی چھٹی دیئے جانے پر فیکٹری مالکان کی تنظیمAPCMA( آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرر ایسوسی ایشن )مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سکندر حیات گوندل نے کہا کہ اس وقت ملکی مارکیٹ میں سیمنٹ کی ڈیمانڈ 1 لاکھ30ہزار ٹن یومیہ ہے لیکن APCMA کے گٹھ جوڑ نے پول بنا کر تمام فیکٹریوں کو صرف اپنی 55 فیصد پیداوارڈ سپیچ کرنے کی پالیسی دے رکھی ہے جس سے صرف 70 سے 80 ہزار ٹن سیمنٹ یومیہ مارکیٹ میں جارہا ہے اور مارکیٹ میں بھرپور ڈیمانڈ کے باوجود مصنوعی قلت پیدا ہوچکی ہے جس کی بنا پرفی بوری سیمنٹ کی پرچون قیمت 600 روپئے تک پہنچا دی گئی ہے جسے مزید بڑھائے جانے کا اندیشہ ہے،سکندر گوندل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیمنٹ مینوفیکچرر کے متعلق صرف ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کر کے مصنوعی قلت ختم کروا کر سیمنٹ کی ناجائز حد تک بڑھی ہوئی قیمتوں کو نیچے لاسکتے ہیں، تمام حکومتی ٹیکس فی بوری 70 سی 80 روپئے ،تقریباً مفت میں لئے جانے والے پہاڑی پتھر لائم سٹون،جپسم کی ترسیل کے خرچے اور محدود فیکٹری ورکرزو افسران کی تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات کوملا کر تقریباً 250 روپئے میں تیار ہونے والی سیمنٹ کی بوری پر اگر فیکٹری مالکان 100 روپیہ بھی اپنا منافع رکھیں تو پاکستانی عوام کو مناسب قیمت پر سیمنٹ باآسانی دستیاب ہو سکتا ہے۔

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں