ملکوال،بار موسیٰ اڈا کے قریب 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد

جمعرات جون 23:26

ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2019ء) منڈی بہاوالدین سرگودھا روڈ پربار موسیٰ اڈا کے قریب 30 سالہ مطلقہ خاتون کی تشدد زدہ نعش نامعلوم افراد پھینک کر فرار ہو گئے ،مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین، سرگودھا روڈ پر بارموسیٰ اڈا کے قریب کار پر سوار نامعلوم افراد 30 سالہ خاتون مہمیزہ خالد کی تشدد زدہ نعش پھینک کر فرار ہوگئے یاد رہے مہمیزہ خالد نے 10سال قبل کٹھیالہ شیخاں کے نوجوان ثاقب سے پسند کی شادی کی تھی اور اس سے ایک بیٹی بھی ہے جبکہ4سال پہلے خاوند سے طلاق لے چکی تھی۔

گزشتہ روز نامعلوم کارسوار اس کی تشددزدہ نعش سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے ،نعش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال بھیج دیا ہے، پولیس تھانہ میانہ گوندل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ملکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments