ملک وال، قتل کی رنجش پر مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو آگ لگا دی

پیر 5 اگست 2019 20:08

ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2019ء) ملک وال میں قتل کی رنجش پر مشتعل افراد نے بادشاہ پور میں ملز م کے گھر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق بادشاہ پور میں دیہاتیوں نے قتل کیس کے ملزم کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

ملزم عظیم نے 2 روز قبل 17 سالہ نوجوان طالبعلم محمد عمر کو معمولی بات پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم کے اہلخانہ واردات کے بعد گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان کی عدم گرفتاری پر دیہاتیوں نے مشتعل ہو کر ان کے کو مبینہ طور پر گھر آگ لگائی ۔،پولیس کے مابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،1ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں