مسلم لیگ ن کے حقیقی وارث ہم ہیں،شفقت گوندل

ملکوال،مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کو ٹکٹ ملنے پر ایم پی اے شفقت گوندل اور سکندر گوندل کی پریس کانفرنس،

جمعہ 27 جنوری 2017 20:46

ملکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے حقیقی وارث ہم ہیں اور ہم نام نہاد ضلعی صدر و ایم پی اے شفقت گوندل کے پارٹی کو تباہ کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ہم کارکنان کے مشکور ہیں جنہوں نے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری کی ہٹ دھرمی کے خلاف ہمارا ساتھ دیا، ایم پی اے شفقت گوندل نے 1997میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا، صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کو ٹکٹ ملنے پر ایم پی اے شفقت گوندل اور ضلعی جنرل سیکرٹری سکندر گوندل نے پریس کانفرنس کے دوران پارٹی پرچم اور پارٹی قائدین کی تصویریں نذر آتش کی ، ، اصغر یعقوب سندھو نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب و ممبر صوبائی کونسل نے اپنے تحریری بیان میںکہا کہ ہم تمام ضلعی کارکنان کے مشکور ہیں جنہون نے پارٹی کے حوالہ سے ان دو اشخاص کے منفی کردار کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو کر ہمارا ساتھ دیا پارٹی قوانین کے مطابق یہ حضرات اہل نہیں کہ وہ کسی بھی سینئرکارکن کے عہدہ کی تنزلی کریں یا شوکاز نوٹس جاری کریں اصغر یعقوب سندھو نے کہا پارٹی آئین کے آرٹیکل 149کے تحت کوئی بھی شخص دو عہدوں پر براجمان نہیں رہ سکتا جس طرح موصوف شفقت گوندل ایم پی اے بھی ہیں اور ضلعی صدر بھی بنے بیٹھے ہیں جبکہ ان کے برعکس سید شاہد حسین شاہ اور طالب المولیٰ کو پارٹی نے ان کی پارٹی وابستگی کو سراہتے ہوئے خدمت کمیٹیوں اور مارکیٹ کمیٹیوں میں بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جن کی خدمات آج بھی لوگ سنہرے حروف میں یاد کرتے ہیں اصغر یعقوب سندھو نے کہا کہ 1997میں شفقت محمود گوندل ایم پی اے نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور موصوف نے گیارہ سو کے لگ بھگ ووٹ حاصل کیے اور موصوف ایم پی اے صاحب تین بار اپنی آبائی یونین کونسل رکن سے یونین کونسل کا الیکشن بھی ہار چکے ہیں اور ان کے ساتھ ضلعی جنرل سیکرٹری سکند ر گوندل نے پی پی 118سے 2008میں جب قیادت ملک میں موجود تھی اور مسلم لیگ ن کی گورنمنٹ پنجاب میں بنی تھی پورے پنجاب میں کم ترین ووٹ تھا وہ موصوف سکندر گوندل جنرل سیکرٹری ہیں جنہوںنے تقریباً چھتیس سو ووٹ حاصل کیے اور مد مقابل چوہدری پرویز الٰہی سے پیسے لے کر پارٹی ٹکٹ بیچ ڈالا اور ماضی قریب میں پی پی 118میں جب ن لیگ کے امیدوار اختر بوسال نے ایم پی اے کا الیکشن لڑا تو ضلعی جنرل سیکرٹری سکندر گوندل نے پارٹی امیدوار کے خلاف تحریک انصاف کو سپورٹ کیا اور منڈی بہاوالدین میں بلدیاتی انتخابات میں حمیدہ وحیدالدین گروپ کے مد مقابل تحریک انصاف کے ارشد ککو اور دیوان مشتاق کو آپس میں ملا کر الیکشن لڑوانے کی کوشش کی جو ایم این اے ناصر بوسال کی کاوشوں سے ان کی مکروح کوشش ناکام ہوئی اور صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا یہ سارا کارنامہ ہمارے ایم این اے ناصر بوسال کا ہے جس نے پارٹی کو مظبوط کیا اور پارٹی مخالف عناصرین کو منہ کی کھانا پڑی جب صوبائی منسٹر حمیدہ وحید الدین کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا تو ایم پی اے شفقت گوندل اور ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سکندر گوندل نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی پرچم اور قائدین کی تصاویر کو نذر آتش کیا اور قائد میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف دونوں اشخاص نے بہودہ الفاظ اداکیے بطور سینئر کارکن مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میں آج پارٹی کارکنان کی جانب سے ایم پی اے شفقت محمود گوندل اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتا ہوں اور اعلیٰ قیادت سے التماس کرتا ہوں کہ یہ دونوں اشخاص پارٹی کے لیے بدنامی کا باعث ہیں مسلم لیگ ن کا گڑھ منڈی بہاوالدین اور ملک وال میں پارٹی کا جنازہ نکالنے میں مصروف ہیں ہم بہت جلد اپنے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ ضلعی صدر مسلم لیگ ن ایم پی اے شفقت گوندل اور ضلعی جنرل سیکرٹری سکندر گوندل کے خلاف صوبائی صدر میاں شہباز شریف کے سامنے ان دونوں اشخاص کی رکنیت کی منسوخی کے لیے اپنی قیادت کے سامنے دھرنا دیں گے اور مطالبہ پورا نہ ہونے تک واپس نہ لوٹیں گے انہوں نے کہا کہ کبھی ٹکٹ ہولڈر کسی پارٹی کاوفادار نہیں بلکہ ذاتی مفادات کو ترجیح دیتا ہے جبکہ کارکنان پارٹی کا اصل زیور اور اثاثہ ہوتے ہیں ضلعی قیادت کی جانب سے سٹی صدر مسلم لیگ شاہد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری طالب المولیٰ کی بنیادی رکنیت منسوخ کیے جانے کے خلاف اپنے تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم میاں آصف بشیر ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ، احسن بوسال تحصیل صدر، اور سینئر کارکن فضل حبیب اور خلیل احمد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری آواز بلند کرنے میں ان دو ڈکٹیٹرز کے خلاف ہمارا ساتھ دیا ہے ۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :

ملکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں