مانانوالہ، زمینداروں کی بارش سے فصلیں تباہ ،متاثرہ سینکڑوںکسانوں کا حکومت پنجاب سے معاوضے کا مطالبہ

منگل 2 اکتوبر 2018 21:29

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2018ء) سینکڑوں زمینداروں کی مبینہ بارش سے فصلیں تباہ کروڑوں روپے مالیت کی دھان کی فصل اور سبزیاں اولے پڑھنے سے مکمل طور پر صفایا ہو گیا متاثرہ سینکڑوںکسانوں کا حکومت پنجاب سے معاوضے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی شدید بارش اور طوفان کی شدت کی وجہ سے مانانوالہ کی پتی جودھ سنگھ شام سنگھ اور گردونواح کے درجنوں دیہاتوں کے سینکڑوں کسانوں کا مبینہ بارش سے کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں زمینداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور فاقہ کشی ہوئے کا امکان متاثرہ کسانوں نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس آیندہ فصل بونے کی سکت بھی نہ ہے جو کہ پہلے ہے مہنگائی کی وجہ سے قرضوں تلے دبے ہوئے ہیں علاقہ بھر کے مذکورہ سیکڑوں متاثرین نے مشترکہ طور پر وزیراعلی پنجاب اور ڈی سی شیخوپورہ سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہی

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں