مانانوالہ میں چورڈکیتی کی وارداتوں کا نارکنے کا سلسلہ جاری،شہری عدم تحفظ کا شکار، آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی جمعرات 30 ستمبر 2021 17:47

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2021ء) مانانوالہ میں چورڈکیتی کی وارداتوں کا نارکنے کا سلسلہ جاری،شہری عدم تحفظ کا شکار، آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مانانوالہ کے نواحی گاؤں چک ناہرہ ڈیرہ قائم دا میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے گھر کے سربراہ کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے بعد مغوی کے گھر پر ہلہ بول دیا۔

جبکہ دوسری جانب کوٹوار میں زمیندار رانا امید کے ڈیرہ سے 30سولر پلیٹس اور موٹر سائیکل لے اڑے مانانوالہ چک نعرہ گھر میں موجود خواتین کوڈاکووں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 90 سالہ بزرگ محمد موکھا نے منع کیا تو اس پر تشدد کرکے اس کا کولہا ٹوڑ دیا۔ ڈاکو گھر میں موجود اڑھائی تولہ طلائی زیورات نقدی رقم 3 لاکھ روپے قیمتی سامان لوٹنے کے بعد جاتے وقت 3 عدد مویشی بھی لےگئے۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد گھر کے سربراہ کو نامعلوم مقام سے رہا کر دیا سربراہ گھر پہنچا تو ڈاکو گھر کا صفایا کرکے فرار ہو چکے تھے۔ ریسکیو1122 اور15 پر کال کی مگر تھانہ مانانوالہ پولیس موقع پر نہ پہنچی اعظم علی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بوڑھے والد کو لے کے ہسپتال گیا۔ جو بستر مرگ پر پڑا ہے تھانہ مانانوالہ پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ مظلوم خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور انہیں گرفتار کرکے اپنا مال اور مویشی برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب نواحی گاؤں کوٹوار میں ڈاکوؤں نے امیندار رانا امید کے ڈیرہ سے ڈیرہ پہ موجود کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چارپائی سے باندھ کر ہزاروں روپے مالیتی 30 عدد سولر پلیٹس اور موٹر سائیکل لے گیے واقع کی اطلاع تھانہ مانانوالہ پولیس کو دی گئی حسب روایت پولیس تاخیر سے پہنچی جبکہ ابھی تک مقدمات درج نہیں ہوسکے بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام میں خوف وحراس پیدا ہوگیا ہے جبکہ مانانوالہ پولیس ان ڈاکوؤں کے سامنے بالکل لاچار اور بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں