نااہل حکومت کا آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنے کا وطیرہ بن چکا ہے،حمزہ شہباز شریف

تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، عوام عدم استحکام کا شکار ہو چکی آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدواروں کی تلاش کے اخبارات میں اشتہارات دینا پڑیں گے،وفد سے گفتگو

منگل 15 فروری 2022 23:18

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2022ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کا آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنے کا وطیرہ بن چکا ہے تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے عوام عدم استحکام کا شکار ہو چکی آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدواروں کی تلاش کے اخبارات میں اشتہارات دینا پڑیں گے سردار محمد عرفان ڈوگر ایم این اے جیسے وفا دار ساتھی مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ن لیگ کے رہنما میاں حمزہ شہباز نے سردار محمد عرفان ڈوگر ایم این اے ن لیگ و نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں محمد وقاص۔

(جاری ہے)

چوہدری ظفر اقبال۔چیئرمین سچا سودا شہزاد ورک۔مولوی عبدالمجید۔اعظم عرف منا جٹ شامل تھے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے غبارے سے مہنگائی نے ہوا نکال دی ہے اور نااہل حکومت کی سیاست کاسورج ہمیشہ کے لیئے غروب ہونے جا رہا ہے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کو ترجیح دینے والے سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی نے اسٹییٹ بنک ہی آئی ایم ایف کے حوالے کرکے غداری کی بدترین مثال قائم کر دی ہے پاکستان کی با غیور عوام تبدیلی سرکار کو کھبی معاف نہیں کرے گی نااہل حکومت کے کرائے کے ترجمانوں کے کھوکھلے نعروں کو سن سن کر عوام اصلیت جان چکی ہے بائیس کروڑ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی تبدیلی سرکار کے دن گنے جا چکے ہیں سردار محمد عرفان ڈوگر ایم این اے ن لیگ نے کہا کہ میاں نواز شریف آج بھی بائیس کروڑ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں اور آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے جس کی حکومت میں عوام کو بجلی۔

گیس کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے ناسور سے نجات حاصل ہوئی تھی مگر اب مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں