نالائق کپتان اور ٹولے کا جانا اٹل ہے،شہبازشریف

ہفتہ 2 اپریل 2022 00:30

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران نیازی پاکستانی سیاست کے بال ٹھاکرے ہیں جو عوام کو اکسا کر انارکی پھیلانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں نالائق کپتان اور ٹولے کا جانا اٹل۔جلد ترقیاتی منصوبوں کا عوام کو تحفہ دیں گے عمران احمد نیازی کے جاتے ہی سارے پرندے اڑن چھو ہو جائیں گے وزیراعلی پنجاب بھی انشائاللہ متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر۔

(جاری ہے)

سردار محمد عرفان ڈوگر ایم این اے ن لیگ و نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سلیکیٹڈ حکومت نے مہنگائی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے بائیس کروڑ عوام آج جھولیاں اٹھا آٹھا کر تبدیلی سرکار کو بد دعائیں دے رہی ہے نالائق کپتان پاکستانی سیاست کیبال ٹھاکرے ہیں جو قوم کو جھوٹ بول کر اکسانے کی کوشش کررہے ہیں خط جھوٹ کا پلندہ ہے جو اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر احواس باختہ ہو کر اخلاقیات کا جنازہ نکال رہا ہے پاکستانی عوام نالائق ٹولے کو معاف نہیں کرے گی انشائاللہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مستقبل تابناک ہے میاں نواز شریف بائیس کروڑ عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی مگر مہنگائی کے ستائے عوام کو نالائق کپتان نے دوبارہ عوام کو پندرہ پندرہ گھنٹے سے زائد دورانیہ کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے کر زندگی اجیرن بنا دی ہے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر اور سردار محمد عرفان ڈوگر نے آپنے آپنے حلقہ کی عوام کا نیک خواہشات کا پیغام دیا جس پر صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے شکریہ ادا کیا اور کامیاب لانگ مارچ پر خراج تحسین پیش کیا ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں