مانانوالہ، ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر دو موٹر سائیکل ،لاکھوں روپے نقدی ،قیمتی موبائیل ،زیورات چھین لئے

پیر 10 اپریل 2017 16:54

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء)مانانوالہ و گردوں نواح میں ڈاکو راج ۔ ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر دو موٹر سائیکل ،لاکھوں روپے نقدی ،قیمتی موبائیل ،زیورات چھین لئے۔ مزاحمت پر ڈاکوئوں کا تشدد ۔واقعات کے مطابق نواحی گائوں لیٹاں کا رہائشی احسن علی ولد عبدلغفور اپنی موٹر سائیکل نمبری LEN-7116ہنڈا 125پر جا رہا تھا کہ ننکانہ بھائی پاس پر 3مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر احسن علی سے موٹر سائیکل ،7500نقدی ،قیمتی موبائیل پھین لیا ۔

مزاحمت پر ڈاکوئوں کا شدید تشدد۔قریبی کھال میں باندھ کر فرار۔دوسری واردات میں مانانوالہ کے رہائشی شفیق اپنے ساتھی علی عباس کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل6064 LEO-پر جا رہا تھاکہ 3مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،200000روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا ۔

(جاری ہے)

تیسری واردارت میں 5مسلح ڈاکوئوں نے نواحی جھلار سوہن واگہ کے رہائشی امتیاز احمد کے گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا ۔

مزاحمت پر ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور 4تولے طلائی زیورات ،3لاکھ روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔تھانہ مانانوالہ پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔لوگوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں