مانانوالہ، سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

جمعرات 13 جولائی 2017 20:43

ْ مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) مانانوالہ و گردونواح میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دیں شہریوں نے وزیرآعظم اور وفاقی وزیر قدرتی وسائل سے فورے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہر اور گردونواح میں موسم سرما میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور پریشر کم کا سلسلہ جاری رہتا تھا لیکن اب موسم گرما میں بھی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ ساراسارا دن گھروں میں گیس کا پریشر انتہائی کم رہتا ہے اس پر کھا نا پکانا تو دور چائے کا ایک کپ تیار کرنے کے لئے بھی کافی انتظار کرنا پڑتا ہے جب کہ بعض علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس مکمل بندرہتے ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں