مانانوالہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،خاتون جاںبحق ،شوہر شدید زخمی ہوگیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:14

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) مانانوالہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر اڈا پنواں کے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر جس سے خاتون جاںبحق اور شوہر شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ فیصل آبادروڈ پر اڈا پنواں نے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 47سالہ خاتون رقیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاںبحق جبکہ اسکا شوہر خلیل احمد شدید زخمی ۔زخمی کو 1122نے قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں