مانانوالہ ، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ، 4شدید زخمی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:38

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) مانانوالہ کے قریب فیصل آباد روڈ پر ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کا رہائشی احمر امین اپنے دورتوں کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور جا رہا تھا کہ مانانوالہ کے قریب ماہدہ کے قریب کار تیز رفتاری کی وجہ سے مزدہ ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے احمرامین موقع پر جاں بحق کہ اسکے ساتھی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے گہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دوسرے حادثے میں نواحی گائوں ماہدہ قدیم کا رہائشی نوجوان رانا امین ریاست اپنی سائیکل پر مزدوری کے لئے قریبی ملز میں جارہا تھا کہ کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں