مانانوالہ و گردونواح میں چوروں ،ڈکیٹوں کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام،شہری عدم تحٖٖفظ کا شکار

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:51

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) مانانوالہ و گردونواح میں چوروں ،ڈکیٹوں کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ۔پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام۔شہری عدم تحٖٖفظ کا شکار ۔تفصیلات کے مطابق حسین ٹاون مانانوالہ میں حساس ادارے کے کیپٹن قیوم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،7تولہ سونا ،ڈیڑہ لاکھ روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان چور لے کر فرار ہو گئے ۔

عید گاہ روڈ سے محنت کش زوالفقار علی رحمانی کے گھر سے چور 18ہزار روپے ،کمبل و دیگر قیمتی سامان چور لے کر فرار ہو گئیاسکے علاوہ جدید اسلحہ سے لیس 8مسلح ڈاکوئوں نے پھلروان موڈ پر سر شام ناکی لگا کر سلیم،سائیں اکرم،اکبر علی،مجید ،عبداللہ و عبدالقدیر سے تقریبا 2لاکھ روپے نقدی ،قیمتی موبائل و خواتین سے زیورات چھین کر 6جواتین کی شلواریں اترواکر انکے ہاتھ باندہ کر 8گھنٹے تک شدید سردی میں بیٹھائے رکھا مزاحمت پرڈاکوئوں نے خواتین سے نہ صرف بد تمیزی کی بلکہ رائفلوں کے بٹھ مار کرلہولہان کر دیا تقریبا 8گھنٹے تک اتمینان سے واردات کرنے کے بعد ڈاکوئون ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مانانوالہ کے لٹے پٹے راہگیروں ،خواتین ،شہریوں و دیہاتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ائے روز تھانہ مانانوالہ کی حدور میں بڑتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں