پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جا چکے، آج بھی عوام کی امیدوں کی محور پاکستان مسلم لیگ ن ہے،رانا تنویر حسین

پچاس لاکھ گھر اور کروڑ نوکریاں دینے کا جھانسہ دینے والی تبدیلی سرکار عوام کو ڈیلور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،تبدیلی سرکار اور ان کے حواریوں کے پاس کرپشن کا راگ الاپنے کے علاوہ عوام کو دکھانے کے لیئے کچھ نہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 فروری 2020 22:27

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2020ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ن لیگ کے سنیئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھر اور کروڑ نوکریاں دینے کا جھانسہ دینے والی تبدیلی سرکار عوام کو ڈیلور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیئے سیاسی انتقامی کاروائیوں کی بد ترین مثال قائم کررہے ہیں اور ملک میں افراتفری اور انار کی پھیلا کر عوام کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اے ٹی ایم مشین نے قوم کو آٹا اور چینی کے بحران سے دوچار کرکے ازیت میں مبتلا کردیا ہے اور اب پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں سیاسی موت کا وقت ہوا چاہتا ہے آج بھی بائیس کروڈ عوام کی امیدوں کی محور پاکستان مسلم لیگ ن ہے مسلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے مقبوضہ کشمیر انشائ اللہ آزاد ہو کر رہے گا اان خیالات کا اظہارانہو ں نے یہا ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اور صرف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے اور پی ٹی آئی حکومت میں جتنی بھی گرفتاریاں ہوئیں ہیں سب سیاسی انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے اور کوئی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ کر سکتے ہیں تبدیلی سرکار اور ان کے حواریوں کے پاس کرپشن کا راگ الاپنے کے علاوہ عوام کو دکھانے کے لیئے کچھ نہیں ہے اور نہ ہی عوام کے لیئے عملی طور پر کوئی کام کیا نظر آرہا ہے ن لیگ حکومت نے دن رات کاوش کرکے بجلی کی پیدا وار اضافہ اور لوڈشیڈنگ کا خاتمے کا قوم کو تحفہ دیا تھا مگر اب موجودہ حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں پیدا کی بلکہ آئے روز بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافہ کرکے عوام پر ڈارون بم گرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے بعد عوام سے بل ادا کرنے پہنچ سے باہر ہو چکے ہے عوام ہاتھوں میں بل کر حکومت کو بددعائیی دے رہے ہیں سونامی نے پوری قوم کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے حکومت کی ڈوبتی کشتی سے بہت مسافر چھلانگیں لگانے کے لیئے تیار بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے بین الاقوامی سطح پر بھی حکومت کی خارجہ پالیسی بالکل ناکام نظر آرہی ہے جو کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں