حکومت کی ناقص پالیسیوںنے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، برجیس طاہر

نااہل شخص حکومت کی بھاگ ڈور پکڑ کر من مانی کر رہا ہے آئے روز ملک نئے بحران کا شکار ہو رہا ہے، ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا

پیر 10 فروری 2020 20:40

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2020ء) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مرکزی رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوںنے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، یہا ں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ سلیکٹٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کے ارد گرد کمیشن مافیا ٹولے کا راج ہے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر غیر جانبدارانہ اور منصفانہ مڈٹرم الیکشن ہی واحد حل ہے ملک کی عوام غریب تر غریب جبکہ اے ٹی ایم جہانگیر ترین امیر ترین بن چکا ہے ایک نااہل شخص حکومت کی بھاگ ڈور پکڑ کر من مانی کر رہا ہے آئے روز ملک نئے بحران کا شکار ہو رہا ہے اور ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ابن الوقت سیاستدان اب اڑان بھر کر دوسری پارٹیوں میں جگہ تلاش کررہے ہیں مگر ایسے ابن الوقت سیاستدانوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ میاں نواز شریف کے پاس تیمارداری کے لیئے جان مریم نواز کا قانونی حق ہے جسے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے اور مختلف حیلے بہانوں سے رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اگر مریم نواز ماں کو بستر مرگ پر پڑی چھوڑ کر وآپس آکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جاسکتی ہے تو اب بھی وہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی تیمارداری کے بعد واپس آئے گی مگر بدقسمتی یہ ہے کہ حکومت کے حواری غلط ڈگر پر چل کر افراتفری اور انار کی پھیلا رہے ہیں بائیس کروڑ پاکستان کی عوام کی امیدوں کی کرن پاکستان مسلم لیگ ن ہے جس نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا مگر نااہل اور نالائق ٹولے نے اقتدار میں آکر ملکی سٹرکچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور سیاسی تاریخ کی یہ بدترین حکومت قرار دی جائے گی اب وزیراعظم عمران نیازی اور اس کے حواریوں کی فوج نے راہ فرار اختیار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں انتخابات میں ایسے عناصر کا عوام محاسبہ خود کرے گی ن لیگ کے تمام رہنما احتساب کے عمل سرخروں ہو کر نکل رہے ہیں اور انتقامی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے پہلے بھی آمریت کی انتقامی کاروائیاں برداشت کر چکے ہیں اب انشائ اللہ ظلم کی سیاہ رات اختتام پذیر ہو رہی ہے عوام کے سامنے تبدیلی کا راگ الاپنے والوں کی اصلیت اور نا اہلیت کھل کر سامنے آچکی ہے۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں