مانانوالہ،کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنیوالے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے اعزاز میں تقریب ،خراج تحسین پیش کیاگیا

جمعہ 10 جولائی 2020 19:36

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے اعزاز ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد ہونے والی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ شرکت کی اور مشکل وقت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف دئیے ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی تعداد اڑھائی سو سے کم ہو کر تین رہ گئی یے چالیس مریض جاں بحق ، دو سو سے زائد صحت مند ہو کر گھروں کو جا چکے جبکہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے سمعیت 40 ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے جو صحت مند ہو کر دوبارہ ڈیوٹی پر آ چکے ہیں ۔

۔ ڈپٹی کمشنر نے مشکل وقت میں دل و جان سے انسانیت کی خدمت کرنے پر ہسپتال عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں