مانانوالہ، زنائ بالجبر کے 3مجرمان کوعدالت نے سزائے موت،سزائے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 16 دسمبر 2020 19:37

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2020ء) پولیس کی شاندار کاروائی، اچھی تفتیش پر زنائ بالجبر کے 3مجرمان کوعدالت نے سزائے موت،سزائے قید اور جرمانے کی سزا سناکر ملزمان کو ان کے انجام تک پہنچادیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ ڈیرہ پٹھان میں ملزم محسن نے 14سالہ (م)کے ساتھ زبردستی زنائ بالجبر کیا۔جس پر خانقاہ ڈوگراں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اس کے علاوہ علاقہ تھانہ بی ڈویڑن کے محلہ رام گڑھامیں ملزم فیضان عرف چاندنے 5سالہ (ع)کے ساتھ زبردستی زنائ بالجبر کیا۔

جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اسطرح تھانہ صدر فارو ق آبا دکے علاقہ کیلے سے ملزم روف مسیح نے شادی شدہ خاتون(ط)کو اغوائ کر کے اسکے ساتھ زبردستی زنائ بالجبر کیا۔

(جاری ہے)

جس پر صدر فاروق آبا د پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش کے عمل کو شروع کر دیا اور دوران تفتیش ملزمان کو گرفتار کر کے پیش عدالت کیا گیا۔

شیخوپورہ پولیس نے مقدمات کی ٹھوس شہاتوں کے ساتھ پیروی کرتے ہو ئے ملزمان کو ان کے جرم میں سزا دلوانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ جس پر عدالت نے مجرم محسن کو اس جرم میں 25سال سزائے قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے،مجرم فیضان کو اس کے جرم میں سزائے موت اور 1لاکھ روپے جرمانی,مجرم روف مسیح کو اس کے جرم میں عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کرمجرمان کو ان کے انجام تک پہنچا دیا۔

تفتیش کے تمام پہلووں کو میرٹ پر کرتے ہو ئے مجرمان کو ان کے جرم کی سزا دلوانے اور مدعیان مقدمات کو انصاف دلوانے پرتفتیشی مقدمات اے ایس آئی حامد رضا،سب انسپکٹر محمد عارف اور اے ایس آئی قریش کو ڈی پی او شیخوپورہغلام مبشر میکن کی جانب سے شاباش دی اورتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں