مانانوالہ: رشتے کے تنازعہ پر ملزمان کیفائرنگ ،27 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 2 جنوری 2021 23:11

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2021ء) مانانوالہ رشتے کے تنازعہ پر ملزمان نے شادی کے دن مقرر کرنے کے بہانے گھر بلا کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 سالہ نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ملزمان فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ کے نواحی علاقہ تیھڑیاں میں شیخوپورہ کے محلہ غریب آباد کے رہائشی محمد منیر ولد سرور علی کی عرصہ ڑیڑھ سال قبل مافیا بی بی سے منگنی طے پائی تھی جس کا لڑکی کے بھائی فضل عباس کو شدید رنج تھا گزشتہ روز ملزم فضل عباس وغیرہ نے ہمشورہ ہو کر محمد منیر کے ماموں فلک شیر اور حقیقی بھائی جمشید کو شادی کے دن طے کرنے کا جھانسہ دے کر گھر بلا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 27 سالہ نوجوان جمشید فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ جبکہ مقتول کا ماموں فلک شیر فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے بھکھی پولیس نے مقتول کے بھائی محمد منیر ولد سرور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں